امن و امان کو کنٹرول کریں: صوبائی الیکشن کمشنر کا چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ کو فون

ووٹ

کراچی: صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے چیف سیکریٹری سندھ اور آئی جی سندھ سے کہا ہے کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کریں۔

کراچی: لانڈھی میں ضمنی انتخاب کے دوران فائرنگ، کشیدگی، ایک جاں بحق، 5 زخمی

ہم نیوز کے مطابق شہر قائد کے علاقے لانڈھی میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران کی جانے والی فائرنگ، پرتشدد واقعات، اور پولنگ اسٹیشن پر ہونے والے حملے کے باعث صوبائی الیکشن کمشنر نے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو علیحدہ علیحدہ فونز کیے جس میں کہا کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کریں۔

اس ضمن میں ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی الیکشن کمشنر نے واضح طور پر کہا کہ انتخابی عمل کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کوگرفتارکیا جائے۔

کراچی: ضمنی الیکشن، پولنگ اسٹیشن پر حملہ، ملزمان نے بیلٹ بکس توڑ دیے، کاسٹ ووٹ لیکر فرار

ہم نیوز کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے زور دیا کہ گنتی کے دوران پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہونی چاہیے۔


متعلقہ خبریں