حکومت سے کوئی گاڑی نہیں لی ، نہ ہی پیٹرول لیتا ہوں اور نہ تنخواہ ،مفتاح اسماعیل


وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت سے کوئی گاڑی نہیں لی ، نہ ہی پیٹرول لیتا ہوں اور نہ تنخواہ۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ میں اسلام آباد کےسیکٹر ایف سیون کےایک گھر میں رہتا ہوں ،مجھے منسٹرکالونی میں ایک گھرالاٹ ہوا ہےاس میں کبھی نہیں گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس گھر میں رہنے کا کوئی ارادہ نہیں ، ایک پیسہ بھی اس پرخرچہ نہیں ہوا،حکومت سے کوئی گاڑی نہیں لی ، نہ ہی پیٹرول لیتا ہوں اورنہ تنخواہ۔


متعلقہ خبریں