مہنگی بجلی مزید مہنگی ہو گئی: ایک روپیہ 55 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

بجلی صارفین پر 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج عائد

فائل فوٹو


اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی صارفین کے لیے ایک روپیہ 55 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

بجلی13 اور گیس45 روپے مزید مہنگی کرنیکی منصوبہ بندی ہے، حماد اظہر

ہم نیوز کے مطابق ڈسکوز کے مالی سال 2021-22 کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق  ڈسکوز نے نیپرا کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دی تھی، اضافہ جولائی 2022 سے لاگو ہو گا۔

ڈالر مزید مہنگا،قیمت نئی بلند ترین سطح207 روپے پر پہنچ گئی

ہم نیوز کے مطابق اس ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ آئندہ تین ماہ تک لاگو رہے گی، لائف لائن صارفین کےعلاوہ ڈسکوزکے تمام صارفین پرایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ہوگا۔

پیٹرول 24، ڈیزل 59 روپے فی لیٹر مہنگا

ہم نیوز کے مطابق نیپرا کے تحت بجلی کی قیمت میں کیے جانے والے فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہو گا۔


متعلقہ خبریں