کراچی: ضمنی الیکشن، چیف الیکشن کمشنر کی ملزمان کیخلاف کارروائی کی ہدایت

کراچی: ضمنی الیکشن، چیف الیکشن کمشنر کی ملزمان کیخلاف کارروائی کی ہدایت

کراچی: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کراچی میں حلقہ این اے 240 پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں ہونے والی ہنگامہ آرئی، تشدد اور فائرنگ کے ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کراچی: لانڈھی میں ضمنی انتخاب کے دوران فائرنگ، کشیدگی، ایک جاں بحق، 5 زخمی

ہم نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنرنے ضمنی الیکشن کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی پر سندھ پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

سکندر سلطان راجہ نے متعلقہ افسران کو واضح طور پرکہا ہے کہ ملزمان کے ساتھ کسی قسم کی بھی نرمی نہ برتی جائے۔

کراچی: لانڈھی میں ضمنی انتخاب کے دوران فائرنگ، کشیدگی، ایک جاں بحق، 5 زخمی

چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمشنر سے کہا ہے کہ واقعہ کی فوری طور پر رپورٹ بھی الیکشن کمیشن کو ارسال کریں۔

امن و امان کو کنٹرول کریں: صوبائی الیکشن کمشنر کا چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ کو فون

ہم نیوز کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر کی جانب سے بھیجی جانے والی رپورٹ پر کمیشن کی سطح پہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں