ممتاز اداکار تنویر جمال شدید علالت کے باعث اسپتال میں زیر علاج

ممتاز اداکار تنویر جمال شدید علالت کے باعث اسپتال میں زیر علاج

ٹوکیو: پاکستانی ڈراموں کے سینئر اداکار تنویر جمال کو شدید علالت کے باعث جاپان کے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

بھارت کے ایک اور پنجابی گلوکار و اداکار کو جان سےمارنے کی دھمکی

عالمی شہرت یافتہ اداکار تنویر جمال میں گزشتہ ماہ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ جاپان منتقل ہو گئے تھے۔ تنویر جمال کے پاس جاپانی شہریت بھی ہے۔

واضح رہے کہ اداکار تنویر جمال کی اہلیہ جاپانی ہیں اور ان کی پوری فیملی جاپان میں ہی رہتی ہے جب کہ وہ پاکستان آتے جاتے رہتے تھے۔ ان کی بیٹی اور بیٹا کی شادیاں بھی جاپان میں ہوئی ہیں۔

پاکستان کے سپر ہٹ گانے ’پسوڑی‘ پر بھارتی اداکارہ کا رقص، ویڈیو وائرل

اداکار تنویز جمال کی شدید علالت کے دوران اسپتال میں وہیل چیئر پہ بیٹھے ہوئے ایک ویڈیو بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پہ وائرل ہوئی ہے جس میں وہ انتہائی کمزور دکھائی دے رہے ہیں اور سانس لینے کے لیے انہوں نے گیس ماسک بھی پہن رکھا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

پاکستان کے ایک مؤقر اردو روزنامے نے اداکار کے قریبی ذرائع کے حوالے سے گزشتہ روز بتایا تھا کہ تنویر جمال کو تویاما شہر کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

عامر خان سے محبت کرنے والی ایک اور اداکارہ سامنے آ گئیں

اداکار تنویر جمال کے پاس جاپانی شہریت بھی ہے اور وہاں اہل خانہ کی رہائش کی وجہ سے ہر چند ماہ بعد جاپان جاتے ہیں۔

تنویر جمال ابتدائی طور پر 2016 میں بھی کینسر کا شکار ہوئے تھے، تاہم بعد ازاں وہ صحت یاب ہوگئے تھے لیکن گزشتہ برس سے ان کی صحت ناساز تھی۔

سرفراز احمد پری زاد کے فین، ڈرامہ دیکھ کر شاعری کرنے لگے

اداکار تنویر جمال کو ہدایت کار کاظم پاشا کے ڈرامے جانگلوس سے ملک گیر شہرت ملی تھی جس کے بعد انہوں نے جناح سے قائد، سمجھوتہ، بابر، انتہا، جنم جلی اور جلتے سورج جیسے شہرہ آفاق ڈراموں میں کام کیا اور شہرت کی بلندیوں پہ پہنچے۔


متعلقہ خبریں