آئی ایس پی آر کی جانب سے سائبر الرٹ جاری


اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے سائبر الرٹ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق آئی ایس پی آر کا نام استعمال کر کے ایک ای میل بھیجی جا رہی ہے جسے کھولنے سے کمپیوٹر اور موبائل میں وائرس آ جاتا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ invite@ispr.press  کی جانب سے موصول ہونے والی کسی بھی ای میل کو نہ کھولا جائے، اس کا آئی ایس پی آر سے  کوئی تعلق نہیں ہے۔

اگر نادانستہ طورپریہ ای میل کھل جائے تو اس کے کسی لنک پرکلک نہ کیا جائے کیونکہ اس کا مقصد کمپیوٹر اور موبائل میں وائرس پھیلانا ہے۔

سائبر کرائم کی تعریف میں ہر ایسی سرگرمی آتی ہے جس میں کمپیوٹرز یا نیٹ ورکس کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ کمپیوٹر سے جڑی ایسی سرگرمی ہے جو غیر قانونی ہوتی ہیں اور جن کا مقصد معلومات چرانا یا نقصان پہنچانا ہوتا ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک میں وقتاً فوقتاً سائبر الرٹ جاری کیے جاتے ہیں جن کا مقصد کاروباری اداروں یا عام لوگوں کو سائبر حملوں سے محفوظ کرنا ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں