پی ٹی آئی رہنماوں کےخلاف دہشت گردی مقدمات میں ضمانت 28جون تک توسیع


لاہور: انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں کےخلاف دہشت گردی مقدمات میں ضمانت 28 جون تک توسیع کر دی ہے۔

اے ٹی سی لاہور نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنماوں کو28 جون تک گرفتار کرنے سے روک دیا ہے، اے ٹی سی لاہور نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے، جبکہ انسدا د دہشت گردی عدالت لا ہو رنے تمام ملزمان کو تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف  کے رہنماحماد اظہر، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، عمیر نیازی، مراد راس، جمشید چیمہ، مسرت جمشید، اعجاز چوہدری، یاسر گیلانی، عندلیب عباس اور دیگر لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم نے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں بیچ دیا، سراج الحق

سابق وفاقی وزیر شفقت محمود  کے علاوہ تمام رہنماؤں نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں حاضری مکمل کروائی۔ تحریک انصاف کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ شفقت محمود کا آپریشن ہوا ہے، انہیں آج حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

واضح رہے کہ لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزام میں پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، شفقت محمود، حماد اظہر، ندیم بارا، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری سمیت 13 دیگر افراد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے۔


متعلقہ خبریں