اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے


اسلام آباد: اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آج ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں ایک بار پھر شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان اور گہرائی 89 کلو میٹر تھی۔

اس سے قبل سہ پہر کو بھی خیبر پختونخوا، پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے شدید جھٹکے شانگلہ، صوابی، ایبٹ آباد، ہری پور، چارسدہ، خیبر، مردان، دیربالا، لوئردیر، مالاکنڈ، فیصل آباد، چکوال سمیت مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

سرگودھا، خوشاب، چنیوٹ، وادی نیلم، مظفر آباد، راولا کوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شاہ کوٹ، چونیاں، جھنگ سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان معاشی تباہی کی ذمہ داری کا اعتراف کر کے معافی مانگیں، مریم اورنگزیب

زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کی گہرائی 218 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر ریجن تھا۔


متعلقہ خبریں