ایم کیو ایم نے انتخابات میں دھاندلی کی، سعد رضوی کی سربراہی میں ہمارے دفتر پر حملہ کیا گیا: مصطفیٰ کمال


کراچی: چیئرمین پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کل ہونے والے انتخابات میں ایم کیوایم نے سرعام دھاندلی کی اور سعد رضوی کی سربراہی میں کل ہمارے دفتر پر حملہ بھی کیا گیا۔

کراچی: ضمنی الیکشن، پولنگ اسٹیشن پر حملہ، ملزمان نے بیلٹ بکس توڑ دیے، کاسٹ ووٹ لیکر فرار

ہم نیوز کے مطابق سابق ناظم کراچی سید مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی کے دفتر پر حملہ کیا گیا تو مجھے بھی گولی لگی۔

انہوں نے کہا ایم کیوایم کی جانب سے کی گئی دھاندلی کے ویڈیو ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں، کل ہونےوالے انتخاب میں پاک سرزمین پارٹی جیت چکی ہے۔

سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں بھی ہمارے ووٹ چھینے گئے، ہم سے یہ الیکشن بھی چھینا گیا ہے، سب اپنے اپنے ووٹرز لے کر آئیں اور گن لیں۔

کراچی: لانڈھی میں ضمنی انتخاب کے دوران فائرنگ، کشیدگی، ایک جاں بحق، 5 زخمی

انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن سے کہا تھا کہ تاریخ تبدیل کر دیں، 5 بجکر 14 منٹ تک آخری ووٹ پڑا، یہ وہ ووٹ ہے جس کا ہمارے پاس ریکارڈ ہے، 13 ہزار927 ووٹ پی ایس پی کو ڈالے گئے۔


متعلقہ خبریں