ون ڈے انٹرنیشنل میں کتنی مرتبہ 400 سے زائد رنز بنے؟


ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ میں چھ ٹیموں نے 21 مرتبہ 400 یا اس سے زائد رنز بنائے ہیں۔ 

جنوبی افریقا نے سب سے زیادہ چھ مرتبہ 400 کا ہندسہ عبور کیا ہے، اس کے علاوہ انگلینڈ اور بھارت نے پانچ پانچ مرتبہ آسٹریلیا اور سری لنکا نے دو دو مرتبہ جب کہ نیوزی لینڈ نے ایک مرتبہ چار سو سے زائد رنز بنائے ہیں۔

2019 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم انگلینڈ 50 اوورز کی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی ٹیم ہے۔

انگلینڈ نے آج نیدرلینڈ کے خلاف مقررہ 50 اوورز میں 498 رنز بنا کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا ہے، اس سے پہلے انگلش ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف 481 رنز بنائے تھے۔

2016 میں انگلینڈ نے ہی پاکستان کے خلاف 444 رنز بنا کر سری لنکا کا ریکارڈ توڑا تھا۔ سری لنکا نے 2006 میں نیدرلینڈز کے خلاف ہی 443 رنز بنا کر ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔

2015 میں جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 439 رنز اسکور کئے تھے، 2006 میں پروٹیز نے تاریخی میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے 439 رنز کا دیا گیا ہدف عبور کر کے ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔ اس میچ میں آسٹریلیا نے 438 رنز بنائے تھے۔

2006 میں ہی جنوبی افریقا نے زمبابوے کے خلاف 418 رنز کی باری کھیلی تھی۔ بھارت نے 2011 جب کہ انگلینڈ نے 2019 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 418 رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ نے ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز کا اپنا ریکارڈ توڑ ڈالا

آسٹریلیا نے 2015 میں افغانستان کے خلاف 417 رنز بنائے تھے، بھارت نے 2009 میں سری لنکا کے خلاف 414 اور 2007 میں برموڈا کے خلاف 413 رنز اسکور کئے تھے۔

2009 میں سری لنکا نے بھارت کے خلاف 411 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا تھا۔ جنوبی افریقا نے 2015 میں آئرلینڈ کے خلاف 411 جب کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 408 رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ نے 2015 میں ہی نیوزی لینڈ کے خلاف 408 رنز بنائے تھے۔ بھارت نے 2014 میں سری لنکا کے خلاف 404 رنز اسکور کئے تھے۔ نیوزی لینڈ نے 2008 میں آئرلینڈ  کے خلاف 402 رنز بنائے تھے۔

بھارت نے 2010 میں جنوبی افریقا کے خلاف 401 رنز اسکور کئے تھے۔ پاکستان کی ایک روزہ ٹیم نے آج تک چار سو کا ہندسہ عبور نہیں کیا، قومی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور 399 رنز کا ہے جو انہوں نے زمبابوے کے خلاف بنایا تھا۔


متعلقہ خبریں