امریکہ نے 6 ماہ اور اس سے بڑی عمر کے بچوں کیلئے کورونا ویکسین کی منظوری دیدی

امریکہ نے 6 ماہ اور اس سے بڑی عمر کے بچوں کیلئے کورونا ویکسین کی منظوری دیدی

واشنگٹن: امریکہ میں چھ ماہ اور اس سے بڑی عمر کے بچوں کے لیے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کووڈ 19 سے بچاؤ کے لیے کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو دوسری مرتبہ کورونا کا شکار ہو گئے

ہم نیوز نے مؤقر نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی اور عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ میں شیر خوار بچوں کے لیے کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے دی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سب سے چھوٹے بچوں کو فائزر(Pfizer) اورموڈرنا( Moderna) کمپنیوں کی تیار کردہ ویکسینز ہنگامی بنیادوں پر استعمال کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

امریکی ادارے نے چھ ماہ سے پانچ سال کی عمر کے بچوں کے لیے Moderna کی دو خوراکوں والی ویکسین اور چھ ماہ سے چار سال کی عمر کے بچوں کے لیے فائزر شاٹس کی تین خوراکیں دینے کی اجازت دی ہے۔

امریکی صدر کے طبی مشیر ڈاکٹرفائوچی کورونا میں مبتلا،قرنطینہ ہوگئے

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ رابرٹ کیلف نے اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بہت سے والدین اور چھوٹے بچوں کے معالجین بچوں کے لیے ویکسین کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیار کردہ ویکسینز چھ ماہ تک کی عمر کے بچوں کو تحفظ فراہم کریں گی۔

رابر کیلف کے مطابق ہم توقع کرتے ہیں کہ چھوٹے بچوں کی ویکسینز کووڈ 19 کے شدید ترین نتائج جیسے کہ اسپتال میں داخل ہونے اور موت سے انہیں تحفظ فراہم کریں گی۔

کورونا سے متاثرہ سونیا گاندھی کی طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل

واضح رہے کہ دنیا کے متعدد ممالک میں ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس سے متاثرین مریضوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں