جماعت اسلامی نے حکومتی پالیسیوں کیخلاف ٹرین مارچ کرنیکا اعلان کردیا

سراج الحق کا کراچی میئر الیکشن کیخلاف عدالت جانے اور دوبارہ کرانے کا مطالبہ

لاہور: جماعت اسلامی پاکستان نے غریب دشمن پالیسیوں کے خلاف تین روزہ ٹرین مارچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان نے فیٹف کی تمام شرائط پوری کر دیں

ہم نیوز کے مطابق اس بات کا اعلان امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کیا۔ انہوں ںے ملک کو درپیش مسائل پر 23 جون کو اجلاس بھی بلا لیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ جماعت اسلامی 25 جون کو تین روزہ عظیم الشان ٹرین مارچ کا انعقاد کرے گی، ٹرین مارچ حکمرانوں کی غریب دشمن پالیسیوں کے خلاف پرامن احتجاج ہے۔

تحریک انصاف حکومت کا آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا؟مریم نواز نے پڑھ کر سنا دیا

سراج الحق نے کہا کہ تین بڑی جماعتوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں بیچ دیا ہے، موجودہ حکومت پی ٹی آئی کی پالیسیوں کا ہی تسلسل ہے، مہنگائی کی وجہ سے عوام کیلئے سانس لینا دشوار ہو گیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کا ذمہ دار فرسودہ نظام اور اس کے رکھوالے ہیں، عوام جاگیرداروں، وڈیروں اور کرپٹ سرمایہ داروں کو مسترد کریں۔

تحریک عدم اعتماد بڑی غلطی تھی، مفتاح کو پتہ ہوتا تو آئی ایم ایف سے اپریل میں معاہدہ کرتا: سلمان شاہ

ہم نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ عوام اہل قیادت کو آگے لائیں تاکہ ملک اسلامی فلاحی ریاست بن سکے۔


متعلقہ خبریں