پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا


پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔ رائیونڈ میں بھی موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

دوسری جانب بارش سے لیسکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہے۔

راولپنڈی، اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش، موسم خوشگوار

شیخوپورہ،ننکانہ صاحب ،چیچہ وطنی میں بھی بادل برسنے سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

ساہیوال اور گردونواح میں تیز آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی تاہم خراب موسم کے باعث شہر کے متعدد فیڈرز ٹرپ کرجانے سے اکثر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔


متعلقہ خبریں