فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا سارا کریڈٹ عمران خان کی حکومت کو جاتاہے، شیخ رشید


سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا کریڈٹ عمران خان کی سابق حکومت کو دے دیا۔

شیخ رشید نے کہا پوری امید ہے اکتوبر سے پہلے پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا سارا کریڈٹ عمران خان کی حکومت۔ پاک فوج اور ذیلی اداروں کو جاتا ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ اسمبلیوں کی کوئی اہمیت ہے اور نہ ہی پذیرائی ہے۔ اکثریتی افراد ضمانتوں پر ہیں۔ پچاس وزیر ہیں لیکن اسمبلی کوئی نہیں جاتا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بھارت سے تجارت کے لیے مرے جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں