ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کر لیا


فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) نے پاکستان کی جانب سے تمام شرائط پوری کرنے کی کوشش کو تسلیم کر لیا۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایف اے ٹی ایف کے 3 روزہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی عملی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے گرے لسٹ سے نکلنےکی تمام شرائط پوری کر دی ہیں تاہم پاکستان کو فی الحال گرے لسٹ سے نہیں نکالا جا رہا ہے۔ جائزہ ٹیم کی رپورٹ کے بعد پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 34 نکات پر عملدرآمد کر لیا ہے اور پاکستان نے دونوں ایکشن پلان پر وقت سے پہلے عملدرآمد کیا۔ ایف اے ٹی ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا تاہم کورونا کی صورتحال دیکھ کر پاکستان کا دورہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں6فیصد کمی

صدر ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ 2 سال میں 5 مرتبہ انسداد دہشت گردی اقدامات کا جائزہ لیا پاکستان نے دہشت گردوں مالی معاونت روکنے کے لیے بہترین اقدامات کیے جبکہ پاکستان نےانسداد منی لانڈرنگ کے لیے بہترین پیشرفت کی ہے۔ پاکستان کو مزید اقدامات کرنے کی اب ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کو گرے لسٹ سے نکالنے سے پہلے فیٹف ٹیم کا دورہ معمول کا حصہ ہے۔ پاکستان کا دورہ کر کے شرائط کی تکمیل کی تصدیق کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 18 اکتوبر 2019 میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالا تھا۔


متعلقہ خبریں