واشنگٹن ڈی سی کی ایک سڑک کا نام تبدیل کر کے ’جمال خاشقجی وے‘ کر دیا گیا


واشنگٹن ڈی سی کی ایک سڑک کا نام تبدیل کر کے ’جمال خاشقجی وے‘ کر دیا گیاہے۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے کے سامنے والی سڑک کو مقتول صحافی جمال خاشقجی کےنام سے منسوب کر دیا گیا ہے۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سڑک کا نام ‘جمال خاشقجی وے’ اس لیے رکھا گیا  ہے تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ اختلاف کرنے والوں کو یاد رکھا  جائے گا۔

امریکہ میں رہائش پذیر سعودی حکومت کے ناقد صحافی جمال خاشقجی کو اکتوبر 2018 میں استنبول میں سعودی سفارتخانے کے اندر قتل کر دیا گیا تھا۔

امریکی خفیہ ایجنسیوں کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ہی اس قتل کی اجازت دی تھی۔ تاہم محمد بن سلمان اس کی تردید کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں