پاکستانی خاتون ڈاکٹر نے جھیل میں ڈوبنے والے نوجوان کی جان بچا لی


تفریح کی غرض سے گلگت بلتستان پہنچنے والے پاکستانی خاتون ڈاکٹر اور ان کے شوہرایک نوجوان کی زندگی بچانے کا ذریعہ بن گئے۔

ملتان سے سیاحت کے لیے  گلگت  بلتستان جانے والی خاتون ڈاکٹر اور ان کے شوہر نے نلتر جھیل میں ڈوب کر موت کے قریب پہنچ جانے والے نوجوان کو فوری طبی امداد دے کر اس کی زندگی بچا لی۔

خاتون ڈاکٹر اور شوہر کی  کی جانب سے  نوجوان کو طبی امداد دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

چند روز قبل گلگت بلتستان کی نلتر جھیل میں دو نوجوان ڈوب گئے تھے ان میں سے ایک انتقال کر گیا جب کہ دوسرے کو اس جوڑے نےبچا لیا ۔

ڈاکٹر قرۃ العين ہاشمی کا کہنا ہے کہ یقین نہیں آرہا تھا کہ 16 سالہ نوجوان زندہ بچ جائے گا لیکن سی پی آر کی مدد سے اس کی جان بچ گئی۔

ڈاکٹر اور شوہر کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا، سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ہیرو قرار دیا ہے۔


متعلقہ خبریں