شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، اہلکار شہید


راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے نائیک زاہد احمد نے شہید ہو گئے جنہوں نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیخلاف افغان سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے، طالبان

فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جس کی شناخت ضیا اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔


متعلقہ خبریں