دہشت گردوں کی مالی معاونت، ایف اے ٹی ایف میں ایکشن پلان پیش


بینکاک: اقوام متحدہ کی فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)  کے اجلاس میں دہشت گردوں کی مالی معاونت اورمنی لانڈرنگ سے نمٹنے کے بارے میں  25 صفحات پر مشتمل ایکشن پلان پیش کر دیا گیا ہے جس کا مقصد مختلف ممالک میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی اعانت کو روکنا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کا اجلاس بینکاک میں شروع ہو گیا ہے، اجلاس  23  سے 24 مئی تک جاری رہے گا،اجلاس میں  تین رکنی پاکستانی وفد بھی شریک ہے جس میں وزارت خزانہ کا ایک رکن بھی شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستانی وفد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی اعانت کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کی تفصیل پیش کرے گا، پاکستانی وفد 2018 کے فائنانس بل میں منظور کیے گئے اقدامات کی تفصیل بھی بیان کرے گا۔

اس سے پہلے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرنے کی اطلاعات آتی رہیں جو بعد میں بے بنیاد ثابت ہوئیں البتہ پاکستان کو جون تک ایسے اقدامات کرنے کی مہلت دی گئی تھی جس سے اس کا نام گرے لسٹ میں شامل ہونے سے بچ سکے۔


متعلقہ خبریں