وزیراعظم کا آرمی چیف کو فون،فیٹف شرائط مکمل ہونے کے اعلان پر مبارکباد


وزیراعظم شہبازشریف نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو ٹیلی فون کیا اور انہیں فیٹف گرے لسٹ سے متعلق شرائط مکمل ہونے کے اعلان پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے جنرل ہیڈکوارٹرز میں ‘کور سیل’ کے قیام کے آرمی چیف کے فیصلے کو سراہا اور کہا کہ کور سیل میں شامل سول اور ملٹری قیادت اور ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔

آرمی چیف سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جیت کیلئے کام کرنے والی ٹیم کے ہر فرد پر قوم کو فخر ہے۔

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے فیٹف میں پاکستان کی کامیابی پر متعلقہ عہدیداران کو ٹیلی فون کیا اور فرداً فرداً سب کواہم کامیابی پر مبارکباد دی۔


متعلقہ خبریں