پنجاب بھر میں9 بجے کاروباری مراکز بند ہو جائیں گے

Punjab-market

پنجاب میں بدھ کو سکول، کالجز، مارکیٹیں، دفاتر کھلیں گے یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی


لاہور، پنڈی، فیصل آباد اور ملتان سمیت پنجاب بھر میں9 بجے کاروباری مراکز، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور دکانیں بند ہو جائیں گی۔

گورنر پنجاب نے  کا روباری مراکز جلد بند کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ہول سیل اور پرچون کی دکانیں، شاپنگ مالز، بیکریاں، دفاتر، اسٹور رومز، گودام، ویئرہاؤسز کو رات نو بجے بند کرنا ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سینما ہالز اور تھیٹر بھی رات ساڑھے گیارہ بجے کے بعد نہیں کھولے جاسکتے۔ کمرشل اور انڈسٹریل عمارتیں، ریسٹورنٹس، کلب، تندور، کیفے بھی رات ساڑھے گیارہ بجے بند کرنا ہوں گے۔ سیرو تفریح کے تمام مقامات بھی ساڑھے گیارہ بجے کے بعد نہیں کھولے جاسکتے۔

ہفتے کو کاروباری مراکز ساری رات کھولے جاسکیں گے۔ جمعہ یا اتوار میں سے ایک دن کاروبار مکمل بند رکھنا ہوگا۔

میڈیکل اسٹورز، اسپتال، لیبارٹریاں، پیٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشنز، ٹائرشاپس، دودھ دہی کی دکانوں پر اس حکم کا اطلاق نہیں ہوگا۔

تاجروں نے مارکیٹوں کی جلد بندش کا فیصلہ مسترد کر دیا۔ صدر انجمن تاجران پاکستان خالد پرویز نے کہا کہ دکانیں جلد بند کرنے کا فیصلہ عوام دشمن ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عید تک دکانیں رات دیر تک  کھولنے کی اجازت دی جائے۔ عید کے بعد جلد دکانیں بند کرنے کے حوالے سے مذاکرات کریں گے۔


متعلقہ خبریں