قومی خاتون ہاکی کھلاڑی افشاں نورین کا آسٹریلوی کلب کے ساتھ معاہدہ

قومی خاتون ہاکی کھلاڑی افشاں نورین کا آسٹریلوی کلب کے ساتھ معاہدہ | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: رشنا خان کے بعد ایک اور قومی خاتون ہاکی کھلاڑی ’افشاں نورین‘ کا آسٹریلوی کلب کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا جس کے بعد وہ پاکستان سے روانہ ہو گئی ہیں۔

قومی خاتون ہاکی کھلاڑی افشاں نورین تین ماہ کے لئے ہوئے معاہدہ کے تحت کلب ہاکی کھیلنے کے لیئے کیرنز روانہ ہو گئی ہیں۔

قومی خاتون ہاکی کھلاڑی کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کلب کی جانب سے کھیلنا میرے لیے اعزاز ہوگا۔ آسٹریلیا میں کھیلنے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

افشان نورین کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں کھیلنے کے بعد قومی ہاکی ٹیم کے لیے بھی کام کروں گی۔

اس سے قبل قومی خاتون ہاکی کھلاڑی رشنا خان کا بھی گذشتہ سال آسٹریلیا ہاکی کلب سے معاہدہ ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں