جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف احتجاجی تحریک کو تیز کرنے کا اعلان


لاہور: جماعت اسلامی نے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کی تحریک کو مزید تیز کرنے کا اعلان کر دیا۔

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک بھر میں سفید پوش طبقہ مہنگائی اور بیروزگاری سے متاثر ہے اور حکومتی فیصلوں سے ملک کا پورا معاشی اسٹرکچر تباہ ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا قومی سطح پر کرپشن اور سودی نظام کے خلاف احتجاج جاری ہے جبکہ جماعت اسلامی مہنگائی کی چکی میں پھنسے عوام کی آواز کو دبنے نہیں دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا کراچی کے حلقہ این اے 240 میں ضمنی انتخاب کالعدم قرار دینے کا مطالبہ

لیاقت بلوچ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں اور مسلم کمیونٹی پر مظالم بڑھتے جا رہے ہیں، جماعت اسلامی معاشی ماہرین کے ساتھ مل کر نیشنل اکنامک چارٹر دے گی۔

انہوں نے کہا کہ 25 سے 27 جون تک رحیم یار خان سے راولپنڈی تک مارچ کریں گے اور 26 جون کو لاہور ریلوے اسٹیشن پر مہنگائی کے خلاف جلسہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں