صدر عارف علوی نے ای وی ایم،اوپی بل بغیر دستخط کے واپس کر دیا

صدر مملکت

صدر مملکت نے اپنے زیر مطالعہ 10 بہترین کتابیں شیئر کردیں


صدر  مملکت عارف علوی نے ای وی ایم،اوپی بل بغیر دستخط کے واپس کر دیا۔

صدر مملکت عارف علوی نے  الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں  کے ووٹنگ کے حق  سے متعلق  بل پر دستخط کیے بغیر اسے واپس کر دیا ہے۔

صدرعارف علوی کا کہنا ہے کہ ای وی ایم اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ معاملے سے ایک دہائی سے زائد عرصے سے منسلک ہوں۔تمام حکومتوں، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں اس معاملے کی پیروی کرتا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ادراک ہے کہ آئین بل پر دستخط نہ کرنے کے باوجود اسے قانون کی شکل دے دے گا۔بحیثیت صدر مملکت بل پر دستخط نہ کرنا میرے لیے ذاتی طور پر ایک تکلیف دہ امر ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے اپنے دلائل اور خیالات قلم بند کرنا چاہتا ہوں۔مجوزہ قوانین کی نوعیت رجعت پسندانہ ہے۔ٹیکنالوجی، خاص طور پر ای وی ایم کو موثر طور پر استعمال کرنے میں مسائل کا حل موجود ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی ہمیشہ سے متنازعہ اور چیلنج شدہ انتخابی عمل میں ابہام کم کر سکتی ہے۔ٹیکنالوجی منصفانہ انتخابات کے ہمارے ادھورے خواب کو پورا کر سکتی ہے۔چاہتا ہوں کہ پاکستان مستقبل میں تیزی سے کامیابی کی طرف بڑھے۔ مسائل کے حل کیلئے نئے سائنسی طریقوں کو بھی بروئے کار لانا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ اور مستقبل کی حکومتوں اور پارلیمان کو دو میں سے ایک چیز کا انتخاب کرنا ہوگا۔ہم ماضی کو اجازت دے سکتےہیں کہ وہ پاکستان کو پستی کی طرف لے جائے۔ یاماضی کے تجربات کو مد نظر رکھتے ہوئے ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر کر سکتے ہیں۔اس طرح کے بہت سے مُشکل فیصلوں کا ہمیں مستقبل میں بھی سامنا رہے گا۔


متعلقہ خبریں