ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کا 21 جون سے داخلہ بند

الیکشن کمیشن میں ممنوعہ فنڈنگ کیس: اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد:  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کو 21 جون سے داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔

بجلی بچت:اسلام آباد میں بھی کاروباری مراکز 9 بجے بند کرنے کا حکم

ہم نیوز کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے اس ضمن میں ایس ایس پی ٹریفک کو فوری طور پر عمل درآمد کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

اسلام آباد میں اس حوالے سے مہم انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کے ساتھ مل کر چلائی جائے گی، سوشل میڈیا پر بھی آگاہی مہم چلائی جائے گی، پریشر ہارن والی گاڑیوں کا بھی اسلام آباد میں داخلہ ممنوع ہوگا۔

آئی جی اسلام آباد نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی کوئی گاڑی 21 جون سے اسلام آباد میں داخل نہ ہو اور کسی بھی ان فٹ گاڑی کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری نہ کیا جائے۔

اسلام آباد: غیرملکیوں، ملازمین، کرایہ داروں، پناہ گزینوں کی رجسٹریشن شروع

ہم نیوز کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے واضح طور پر یہ ہدایت بھی دی ہے کہ جہاں ضرورت ہو وہاں موٹروہیکل ایگزامینر سے مدد حاصل کی جائے۔


متعلقہ خبریں