سری لنکا: پیٹرول کے حصول کیلئے فسادات، فوج کی فائرنگ، 4 شہری 3 فوجی زخمی

سری لنکا: پیٹرول کے حصول کیلئے فسادات، فوج کی فائرنگ، 4 شہری 3 فوجی زخمی

کولمبو: ایندھن کی قلت کے شکار سری لنکا میں شہریوں کے درمیان ہونے والے فسادات پر قابو پانے کے لیے فوج نے فائرنگ کردی ہے جس کے نتیجے میں چار شہری اور تین فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔

سری لنکا میں ایندھن کی شدید قلت: سرکاری دفاتر اور اسکولوں کی بندش کا اعلان کردیا گیا

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی اور مؤقر نشریاتی اداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ سری لنکن فوج کے ترجمان نیلانتھا پریمارتنے نے کہا ہے کہ ہفتے کی شب درالحکومت کولمبو سے 365 کلومیٹر دور واقع ویزوماڈو شہر میں فوجی اہلکاروں نے اس وقت فائرنگ کی جب مشتعل افراد نے ان پر پتھراؤ کیا۔

نیلانتھا پریمارتنے کے مطابق 20 سے 30 افراد کے ایک گروہ نے پتھراؤ کیا اور فوج کے ایک ٹرک کو نقصان پہنچا۔

سری لنکن پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فوج نے ایندھن کی قلت کے باعث پیدا ہونے والی بدامنی اور فسادات پر قابو پانے کے لیے فائرنگ کی جس سے چار شہری اور تین فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ پر پیٹرول ختم ہونے پر گاڑی مالکان نے احتجاج شروع کیا تو صورتحال قابو سے باہر ہو گئی اور پھر ہونے والا احتجاج فوجیوں کے ساتھ تصادم میں تبدل ہو گیا۔

سری لنکا کو سنگین انسانی بحران کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، اقوام متحدہ

واضح رہے کہ تین روز قبل ایندھن کی قلت کے باعث سری لنکن حکام نے اعلان کیا تھا کہ ملک کے سرکاری دفاتر اور اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔

سری لنکا بدترین معاشی بحران کے باعث خوراک، ایندھن اور ادویات سمیت دیگر بنیادی ضروری اشیا درآمد کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ اس کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر ختم ہو گئے ہیں۔

سری لنکا میں حکام نے پیٹرول پمپوں کی حفاظت کے لیے مسلح پولیس اور فوجیوں کو متعین کیا ہے۔ رواں سال اپریل میں جب پیٹرول اور ڈیزل کی تقسیم کو لے کر تصادم ہوا تھا تو اس وقت بھی مرکزی قصبے رامبوکانہ میں ایک گاڑی سوار کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

سری لنکا میں ایندھن کی قلت: حکام نے مفت سائیکل سروس متعارف کرادی

سری لنکن پولیس نے کہا ہے کہ رواں ہفتے کے آخر میں تین مقامات پر موٹرسائیکل سواروں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جس میں 6 کانسٹیبل زخمی ہوئے ہیں جب کہ 7 موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں