کراچی والوں کے لئے خوشخبری

کراچی

کراچی : محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں پیر سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ داخل ہو گا۔

ملک میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری

ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے اس ضمن میں ایڈوائزری جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں 21 سے 22 جون کے دوران بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والی پیشن گوئی کے تحت سکھر، لاڑکانہ، کشمور، شکارپور، جیکب آباد اور شہید بے نظیر آباد میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔

پیشن گوئی کے تحت دادو، جامشورو اور حیدرآباد میں بھی منگل سے بدھ تک بارشوں کا امکان ہے۔

راولپنڈی میں بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے

ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسلا دھاربارشوں کے باعث کے پی، گلیات، کشمیر اور جی بی میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے جب کہ کے پی ، پنجاب، جی بی اور شمالی بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہونے کا قوی امکان ہے۔


متعلقہ خبریں