سابق صدر پرویز مشرف کی صحت اور انکی وطن واپسی کے متعلق اہلخانہ کا مؤقف سامنے آگیا

سابق صدر پرویز مشرف کی صحت اور انکی وطن واپسی کے متعلق اہلخانہ کا مؤقف سامنے آگیا

دبئی: سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کی صحت اور ان کی وطن واپسی سے متعلق اہل خانہ کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

پرویز مشرف کو ڈاکٹروں نے سفر کرنے سے منع کر دیا

ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں سابق صدر پاکستان کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق سرکاری اور غیرسرکاری ذرائع کی طرف سے رابطہ کیا گیا ہے، ہم اس کوشش پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

فوجی قیادت کا موقف ہے کہ پرویز مشرف کو واپس پاکستان آنا چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

سابق صدر پاکستان کے اہل خانہ کے مطابق اس حوالے سے فیملی کو اہم طبی، قانونی اور حفاظتی چیلنجز پر غور کرنا ہوگا۔

پرویز مشرف واپس آئیں یہ انکا گھر ہے، سب کیساتھ برابر کا رویہ ہونا چاہیے، یوسف رضا گیلانی

ہم نیوز کے مطابق جنرل (ر) پرویز مشرف کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سابق صدر کو ادویات کی بلاتعطل فراہمی اور علاج کے انتظامات کی اہم ضرورت ہے جو فی الحال پاکستان میں دستیاب نہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں