نیوٹرلز کو کہا تھا، سازش کے تحت حکومت کو گرایا گیا تو سنبھالا نہیں جائے گا: عمران خان


اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اپنے حقوق کیلئے باہرنکلنا جہاد ہے، پرامن احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے، جدوجہد ہماری بہتری کیلئے ہوتی ہے۔

یقین ہے ایف اے ٹی ایف ٹیم کا پاکستان کا دورہ کامیاب رہے گا، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف منعقدہ ملک گیر احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے ہرچیزکی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے، ہمارے دور میں پیٹرول 12 روپے بڑھا تو انہوں نے لانگ مارچ کیے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آتے ہی پیٹرول کی قیمت میں 84 روپے اضافہ کردیا، ڈیزل کی قیمت میں 120 روپے اضافہ کیا گیا، ڈیزل مہنگا ہونے سے کسانوں کو بہت نقصان ہورہا ہے، ہم نے پیٹرول کی قیمت 10 روپے بڑھانے کی بجائے کم کر کے ریلیف دیا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نےغریب عوام کو صحت کارڈ فراہم کیا، غریب عوام 10 لاکھ روپے میں اپنا مکمل علاج کراسکتا تھا، عوام کو احساس راشن کارڈ فراہم کیا، اب بجلی کا بل آئے گا تو سب کو لگ پتہ جائے گا کہ بم پھٹا ہے یا نہیں؟ کسان متاثر ہوگا تو فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ پیدا ہوگا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ کورونابحران کے دوران ہم نے معیشت کو تباہی سے بچایا، فیٹف ایشوپرہمارے دورمیں بہت کام کیا گیا، ہم نےآئی ایم ایف سے معاہدہ کیا لیکن قوم کا خیال رکھا، اس وقت پاکستان کی معیشت تیزی سے نیچے جا رہی ہے، امریکہ سے سازش ہوئی اوریہاں میرجعفراورمیرصادق ساتھ مل گئے، نیوٹرلزکو سازش سے متعلق سمجھایا تھا، میں نے کہا تھا کہ اگرسازش کے تحت حکومت کو گرا دیا گیا تو سنبھالا نہیں جائے گا، شوکت ترین کو کہا تھا کہ ان کوکہہ دیں اورسازش کوناکام بنا دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ تھا کہ ان کے پاس قابلیت نہیں ہے یہ صرف اپنے کیسزختم کرنےاقتدارمیں آئے، خرم دستگیر نے ٹی وی پروگرام میں کہا کہ اگرعمران خان رہ جاتا توانہوں نے ہمیں جیلوں میں ڈال دینا تھا، ہم نے اپنے دور میں اداروں کوآزادی سے کام کرنے دیا، خرم دستگیر کی بات سے ثابت ہو گیا کہ یہ صرف این آراوٹو لینے حکومت میں آئے، پہلے ان کومشرف نے این آراو دیا اب ان کواین آراو ٹو مل گیا۔

تحریک انصاف حکومت کا آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا؟مریم نواز نے پڑھ کر سنا دیا

عمران خان نے کہا کہ جب ہم فیٹف پر قانون سازی کررہے تھے تو اس وقت انہوں نے نیب قانون میں ترمیم لانے کی کوشش کی، جب نیب قانون تبدیل ہو گا تو کل ان کے 1200 ارب کے کرپشن کیسزختم ہوجائیں گے۔ انہوں ںے استفسار کیا کہ  اگرآپ کوقوم کی فکرہے تو آپ کو 2 ماہ ہوگئے ہیں، روس سے سستا تیل کیوں نہیں خریدا؟ یہ امریکہ کےغلام ہیں اس لیے روس سے سستا تیل نہیں خرید رہے ہیں، ڈالر208 پر پہنچ گیا، خدشہ ہے پاکستان میں سری لنکا جیسے حالات پیدا نہ ہو جائیں، نیب نے ہمارے دور میں 480 ارب روپے ریکورکیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ ملک گیر احتجاجی مظاہروں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول نے کہا بھارت سے اچھے تعلقات ہونے چاہئیں، ہم نے بھی بھارت سے اچھےتعلقات بنانے کی کوشش کی لیکن جب بھارت نے کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کی توہم نے ناطہ توڑ دیا، اب اگر بھارت سے تعلقات بناتے ہیں تو یہ کشمیریوں سےغداری ہوگی، ان کے مانڈوی والا اسرائیل سے تعلقات بنانے کی بات کرتے ہیں،
یہ سب ایک ایجنڈے کے تحت یہ کام کررہے ہیں، انہوں نے الیکشن کمیشن کو بھی ساتھ ملا لیا ہے۔

عوام آپ کا جھوٹ اور منافق چہرہ جانتی ہے، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب میں ضمنی انتخاب کو ابھی سے فکس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، کل ہمارے امیدوار کے بیٹے کو گولیاں لگیں جو اس وقت اسپتال میں ہے، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ سمیت صحافیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، یہ صرف اپنے مفاد کیلئے آئے ہیں، اداروں کوانہوں نے چلنے نہیں دینا،

انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے، جب تک صاف اورشفاف الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا، پنجاب میں ضمنی انتخاب سے پہلے جو کچھ کیا جا رہا ہے وہ سب کےسامنےہے۔

قبل ازیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں لال حویلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر چور اور ڈاکو مسلط کیے گئے ہیں اور چور دروازے سے اقتدار میں آئے ہیں، لوٹوں کی اسمبلی پر لعنت بھیجتا ہوں۔

پی ٹی آئی کے زیر اہتمام آج مہنگائی کیخلاف مختلف شہروں میں احتجاج کیا جائیگا

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے دوران سب عمران خان کے لیے باہر نکلے ہیں۔ انہوں نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ اگر آج بارش سے ڈر گئے تو کل شیلنگ کا مقابلہ کیسے کریں گے؟

لوٹوں کی اسمبلی پر لعنت بھیجتا ہوں، بارش سے ڈر گئے تو شیلنگ کا مقابلہ کیسے کریں گے؟ شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ یہ اپنےنیب کیسزختم کرنے کیلئے اقتدارمیں آئے ہیں، ان کے کیسز سے منسلک ڈاکٹر رضوان اور مقصود چپراسی کا انتقال ہو گیا ہے۔

سری لنکا: پیٹرول کے حصول کیلئے فسادات، فوج کی فائرنگ، 4 شہری 3 فوجی زخمی

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا گیا جب کہ پارٹی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان شب دس بجے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکا سے خطاب کیا۔

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ایف نائن پارک اور راولپنڈی میں کمرشل مارکیٹ میں احتجاج کیا گیا جب کہ کراچی میں شاہراہ قائدین پر احتجاج ہوا۔

پی ٹی آئی کے زیر اہتمام لاہو رمیں لبرٹی چوک، فیصل آباد میں گھنٹہ گھر چوک، ملتان میں چوک شاہ عباس اور پشاور میں ہشت نگری میں احتجاج کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے زیر اہتمام گوجرانوالہ، کوئٹہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، صادق آباد، دادو، سکھر، سیالکوٹ، جیکب آباد، باجوڑ،سوات ،دیر،ہنزہ اوربونیرمیں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔

کوئی کیسے سوچ سکتا ہے کہ نیوکلیئر اسٹیٹ کا سری لنکا جیسا حال ہو گا؟ فیصل سبزواری

پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں شریک کارکنان موجودہ حکومت اور مہنگائی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پی ٹی آئی اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی جب کہ مظاہرین سے مقامی قائدین نے وقتاً فوقتاً خطاب کیا۔


متعلقہ خبریں