عوام نے عمران خان کو مسترد کردیا ہے، رات 9 بجے کاروبار بند تھا، لوگ کیوں نہیں آئے؟رانا ثنا اللہ

ملک بھر میں سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فوسز کی تعیناتی کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عوام نے عمران خان کو مسترد کردیا ہے، رات 9 بجے کاروبار بند تھا تو لوگ کیوں نہیں آئے؟

نیوٹرلز کو کہا تھا، سازش کے تحت حکومت کو گرایا گیا تو سنبھالا نہیں جائے گا: عمران خان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ ملک گیر احتجاج پر اپنے ردعمل میں کہا کہ تحریک انصاف کے احتجاج پر پوری نظرتھی، عمران خان نے قوم کو تقسیم اور نوجوانوں کو گمراہ کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا ایجنڈا صرف اپوزیشن کے خلاف جعلی مقدمات بنانا تھا۔

سبسڈی دینے کی پوزیشن میں نہیں، عمران خان ریاستی اداروں پر حملہ کر رہے ہیں: احسن اقبال

ہم نیوز کے مطابق ن لیگی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی پی ٹی آئی کے احتجاج پر اپنے ردعمل میں کہا کہ لوگوں کو سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کر کے انقلاب خود بنی گالہ میں چھپا بیٹھا ہے، منافق اور چور میں بنی گالہ سے نکلنے کی ہمت نہیں، 25 مئی کو خونی مارچ کا اعلان کر کے خود ہیلی کاپٹر میں معلق رہے۔

انہوں ںے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر میں معلق انقلاب اب بنی گالہ میں دو جھنڈے لگا کر اسکرین پر بیٹھا ہے، مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی مسلط کرنے والے انقلاب کی باہر نکلنے کی ہمت نہیں ہے۔

عوام آپ کا جھوٹ اور منافق چہرہ جانتی ہے، مریم اورنگزیب

ہم نیوز کے مطابق ن لیگی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ جانتے ہیں یہ سب آپ نے کیا؟اسی لئے آپ کا انقلاب ٹی وی اسکرین سے باہر نہیں آ رہا ہے، 25 مئی کا بھگوڑا اب ہوا میں معلق ہیلی کاپٹر اور ٹی وی اسکرین پر انقلاب لا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں