بنگلہ دیش اور بھارت میں سیلاب، 62 افراد ہلاک، لاکھوں بے گھر


مون سون بارشوں کی وجہ سے بنگلہ دیش اور بھارت میں آنے والے سیلابوں کے نتیجے میں کم از کم ساٹھ افراد ہلاک اور کئی ملین بے گھر ہو گئے ہیں۔

بنگلہ دیش کے شمال مشرق میں سیلابوں میں پھنسے ہوئے لاکھوں افراد کی مدد کے لیے فوج تعینات کر دی گئی ہے۔ بنگلہ دیش میں سیلابی صورتحال مزید بدتر ہوتی جا رہی ہے اور آئندہ چند روز میں حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

بنگلہ دیش سے بارشوں کا سلسلہ اور سیلابی پانی بھارتی علاقوں میں داخل ہو رہے ہیں اور وہاں بھی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ اب تک بھارتی ریاست آسام کے تقریبا تین ہزار دیہات زیر آب آ چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں