لانگ مارچ: توڑ پھوڑ کیس، پی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانتیں منظور


شیخ رشید، اسد عمر،شاہ محمود قریشی، شہریارآفریدی اورقاسم سوری کو ریلیف مل گیا، اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ تھوڑپھوڑمقدمات میں ملزمان کی عبوری ضمانتیں مںظورکرلیں ،عدالت کا درج مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی۔

سیشن جج کامران بشارت مفتی نے عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، اسد عمر،علی نوازاعوان ، راجہ خرم نوازاوربابراعوان عدالت میں پیش ہوئے، بابراعوان سمیت پی ٹی آئی وکلاء موقف اپنایاکہ مقدمہ سیاسی طورپربنایا گیا، پی ٹی آئی رہنما اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے آئے احتجاج ہرشہری کا بنیادی حق ہے، بحث مکمل ہونے پر عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں کی درخواستیں منظورکرتے ہوئے تھانہ آئی نائن،گولڑہ اورترنول میں درج مقدمات میں تفتیش ہونے کی ہدایت کی۔

پی ٹی آئی رہنماوں کا کہنا تھا کہ ریلیف نہ ملنے تک احتجاج کریں گے، حکومت خود کو این آراودینے آئی ہے۔

عدالت نے تھانہ کوہسارکے مقدمہ نمبر425 میں بھی فیصلہ موخرکردیا۔


متعلقہ خبریں