بی آر ٹی بس سروس پشاور کے کرائے میں 5 روپے اضافہ

BRT

ریفرنس تیار بی آرٹی پشاورمیں 10ارب کی کرپشن کا انکشاف


بی آر ٹی بس سروس پشاور کے کرائے میں 5 روپے اضافہ کردیا گیا ۔

ترجمان صدف کامل کے مطابق کرایہ 10 سے بڑھا کر 15 روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کرائے میں اضافہ کا اطلاق یکم جولائی 2022 سے ہو گا۔زو کارڈ اور سنگل ٹکٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ  کرائے میں اضافہ ڈیزل کی قیمت میں 160 روپے فی لیٹراضافے کے بعد کیا گیا۔ رواں سال پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کے باوجود کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگست 2020 میں بی آر ٹی پشاور اجرا کے بعد پہلی دفعہ کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔کووڈ 19 کے دوران سخت اقتصادی حالات کے باوجود بی آر ٹی کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔


متعلقہ خبریں