ڈرائیونگ کے نئے اصول، اب چالان ہو گا، پوائنس بھی کٹیں گے

Motorway

فائل فوٹو


موٹروے پر غیر قانونی ڈرائیونگ کرنے پر نہ صرف چالان ہو گا بلکہ اب ڈرائیونگ لائسنس پر ڈی میرٹ پوائنٹس بھی ملیں گے۔

اس ضمن میں انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس پر ڈی میرٹ پوائنٹس سسٹم نافذالعمل کر رہے ہیں،موٹروے پولیس اب ہر چالان پر ڈرائیونگ لائسنس پر پوائنٹس کاٹے گی۔

ڈرائیونگ کے لیے دنیا کے 10 انتہائی خوبصورت راستے

انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس نے 80 لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنس کا ڈیٹا محفوظ کر لیاہے، 2 سال میں پوائنٹس 20 سے تجاوز پر لائسنس معطل کر دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق تمام چالانوں کا ریکارڈ شناختی کارڈ، موبائل نمبر یا لائسنس نمبر کی مدد سے حاصل کیے جا سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس نے تمام لائسنسز کا ڈیٹا بیس سسٹم تیار کر لیاہے۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنا ہم سب کیلئے نہایت ضروری ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں