سندھ کے بلدیاتی اور پنجاب کے ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کی آرمی چیف سے درخواست

عام انتخابات میں کامیاب آزاد امیدوار اکثریت میں زیادہ ہوں تو وزیر اعظم بھی بنا سکتے ہیں چیف الیکشن کمشنرکا بیان دوبارہ وائرل


اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سندھ کے بلدیاتی انتخابات اور پنجاب کے ضمنی الیکشن میں سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کردی ہے۔

کراچی: ضمنی الیکشن، چیف الیکشن کمشنر کی ملزمان کیخلاف کارروائی کی ہدایت

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے یہ درخواست چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو لکھے جانے والے مراسلے میں کی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے لکھے جانے والے مراسلے میں این اے 245 کراچی اور سوات کے ضمنی الیکشن کے لیے بھی سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے ذرائع کے مطابق مراسلے میں گزشتہ انتخابات میں پاک فوج کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ گزشتہ عام انتخابات سمیت ضمنی و بلدیاتی الیکشن میں پاک فوج نے مثالی کردار ادا کیا۔

ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی نے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کر دیے

انہوں نے لکھا ہے کہ خیبر پختونخوااور بلوچستان بلدیاتی انتخابات میں بھی پاک فوج نے سیکیورٹی بہترین سر انجام دی، امید ہے ضمنی و بلدیاتی انتخابات میں پاک فوج بہترین خدمات سر انجام دے گی ۔

ذرائع کے مطابق چیف الکشن کمشنر نے کراچی اور لاہور کے ضمنی انتخابات میں پاک فوج کی خدمات طلب کرنے کی درخواست کی ہے۔

امن و امان کو کنٹرول کریں: صوبائی الیکشن کمشنر کا چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ کو فون

واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی کا مرحلہ 26 جون، پی کے 7 سوات میں ضمنی الیکشن 26 جون کو شیڈول ہیں جب کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات 17 جولائی کو شیڈول ہیں۔


متعلقہ خبریں