شیشے کا لڑکا: جسم کی 100 ہڈیاں تڑوا چکا

شیشے کا لڑکا: جسم کی 100 ہڈیاں تڑوا چکا

نئی دہلی: بھارت میں رہنے والے روہت کو شیشے کا لڑکا قرار دیا جاتا ہے کیونکہ وہ ہڈیوں کی ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہے جس میں ہلکی سی بھی ٹھیس لگنے سے اس کی ہڈی ٹوٹ جاتی ہے۔

ہر 8 میں سے ایک شخص ذہنی بیماری کا شکار، رپورٹ

ہم نیوز نے مؤقر امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ 12 سالہ روہت بنیادی طور پر ہڈیوں کے بھرنے کی بیماری میں مبتلا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق اس بیماری میں ٹوٹنے والی ہڈی دوبارہ جڑ جاتی ہے لیکن اس قدر نازک ہوتی ہے کہ چھونے سے بھی ٹوٹ جاتی ہے۔

جسٹن بیبر اعصابی بیماری ریمسے ہنٹس کا شکار

اعداد و شمار کے تحت روہت کے جسم کی اب تک 100 سے زائد ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں جس کی وجہ سے وہ زیادہ تر درد و تکلیف میں مبتلا رہتا ہے۔ اس حساب سے اس کی ہر سال 8 ہڈیاں ٹوٹی ہیں جس کی وجہ سے معالجین سمیت دیگر متعلقہ افراد بھی اسے شیشے کا لڑکا قرار دیتے ہیں۔

12 سالہ روہت ہڈیوں کی بیماری کے باعث صرف ایک فٹ چار انچ کا ہے اور اس کا وزن بھی 32 پاؤنڈز ہے۔

بیماری کوئی اور۔ علاج کسی اور مرض کا کردیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق روہت نہ صرف اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل نہیں سکتا ہے بلکہ اپنے ہر کام کے لیے بھی ماں پر ہی انحصار کرتا ہے البتہ اس کی بہن گھر پہ پڑھانے کی کوشش ضرور کر رہی ہے کیونکہ وہ اسکول جانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

امریکی جاسوس اور سفارت کار پراسرار بیماری میں مبتلا ہونے لگے

ماہرین کے مطابق یہ بیماری بہت زیادہ عام نہیں ہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ فی الحال آسٹیوپوروسس (ہڈیاں بھرنے کی بیماری) کا کوئی علاج بھی نہیں ہے البتہ مریض کو کیلشیم سپلیمنٹس اور ہڈیوں کی نشوونما کو فروغ دینے والی دیگر ادویات دے کر کر علامات اور ہونے والی تکلیف کو کم کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان میں بھی منکی پاکس بیماری پھیلنے کا خدشہ

دلچسپ بات یہ ہے کہ روہت کو اپنی تمامتر جسمانی کمزوری کا بخوبی احساس ہے لیکن اس کے باوجود اس کی آنکھوں میں ایک گلوکار بننے کا سنہرا خواب چمکتا ضرور ہے اور وہ ہر قیمت پہ جسمانی طورپر ٹھیک ہونے اور بڑا ہونے کے بعد گلوکار بننا چاہتا ہے۔


متعلقہ خبریں