وزیراعظم کی سعودی صنعت کاروں سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی اپیل

shehbaz sharif

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی صنعت کاروں سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی اپیل کر دی۔

سعودی سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی وفد سے ملاقات کر کے بہت خوشی ہو رہی ہے، پاکستان سعودی بھائیوں کیلئے دوسرا گھر ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ماہ مقدس میں سعودی ولی عہد کی جانب سے دورے پر بلایا گیا،مختلف امور میں باہمی تعاون کے فروغ کیلئے وسیع تبادلہ خیال کا موقع ملا،میرے پاس شکریہ کے الفاظ نہیں کہ جس طرح والہانہ استقبال کیا گیا۔

خوردنی تیل کے کارگو کی آمد سے تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگی، شہباز شریف

ان کا کہنا تھا کہ دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب اور مفید رہا، سعودی ولی عہد نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا، پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قلب ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور مشکل وقت میں تیل کی مؤخر ادائیگیوں پر مالی معاونت کی، وقت آگیا ہے کہ باہمی تعاون کو معاشی شراکت داری میں بدلا جائے۔


متعلقہ خبریں