کراچی: این اے 240 کا الیکشن، کیمپوں میں سے 22 فیصد پر مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی، فافن

سیاسی جماعتیں انتخابی قوانین میں ضروری تبدیلیاں لائیں، فافن

کراچی: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے کہا ہے کہ شہر قائد کے حلقے این اے 240 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پولنگ اسٹیشنز کے قریبی علاقوں میں پارٹی کیمپ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تھی، ان کیمپوں میں سے 22 فیصد پر مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی۔

سندھ کے بلدیاتی اور پنجاب کے ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کی آرمی چیف سے درخواست

ہم نیوز کے مطابق یہ بات فافن نے حلقہ این اے 240 کے حوالے سے جاری کردہ اپنی تازہ رپورٹ میں کہی ہے۔

فافن کی رپورٹ کے مطابق این اے 240 ضمنی انتخاب میں تشدد کے دو ہائی پروفائل واقعات ہوئے، پولنگ اسٹیشن نمبر 52 کے باہر حریف جماعتوں میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، لانڈھی ے میں ایک پارٹی کے ایک اہم رہنما کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ ہوا۔

کراچی: ضمنی الیکشن، پولنگ اسٹیشن پر حملہ، ملزمان نے بیلٹ بکس توڑ دیے، کاسٹ ووٹ لیکر فرار

جاری کردہ رپورٹ میں فافن نے کہا ہے کہ حلقے میں خوف سے ووٹرز کے باہر جانے اور ووٹ ڈالنے کی حوصلہ شکنی ہوئی، جنرل الیکشن میں 37.38 فیصد کے مقابلے میں غیر معمولی 8.38 فیصد ووٹرز ٹرن آؤٹ رہا۔

فافن کی رپورٹ کے مطابق این اے 240 میں 440 بیلٹس کو گنتی سے خارج کر دیا گیا، کامیاب اور رنر اپ کے درمیان جیت کا فرق محض 65 ووٹوں کا تھا۔

کراچی: ضمنی الیکشن، چیف الیکشن کمشنر کی ملزمان کیخلاف کارروائی کی ہدایت

ہم نیوز کے مطابق فافن نے واضح طور پر اپنی جاری کردہ رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ پولنگ  اسٹیشنز پر خفیہ اسکرینیں غائب تھیں اورووٹرز کی تصدیق کے اقدامات نہ ہونا بھی بے ضابطگیاں تھیں۔


متعلقہ خبریں