پاک انگلینڈ ٹی20 سیریز 13 ستمبر سے 2اکتوبر کے درمیان کھیلی جائے گی


پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز کے شیڈول پر دونوں بورڈز کے درمیان بات چیت آخری مراحل میں پہنچ گئی۔ 

ذرائع کے مطابق پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز تیرہ ستمبر سے دو اکتوبر کے درمیان کھیلی جائے گی۔

پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز لاہور، کراچی، راولپنڈی کے علاوہ ملتان میں بھی کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

دونوں بورڈز کے درمیان گزشتہ سال نومبر میں7 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے پر اتفاق ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں