کولمبیا: سابق گوریلا رہنما ملک کے صدر منتخب


سابق گوریلا رہنما گوستاوو پیٹرو کولمبیا کے نئے صدر منتخب ہو گئے ۔

اتوار کو ہونے والے صدراتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق پیٹرو نے 50.49 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں ۔ ان کے قدامت پسند حریف اور کاروباری شخصیت روڈولفو ہیرنینڈس نے 47.26 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

گوستاوو پیٹرو کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا کے میئر بھی رہ چکے ہیں اور وہ کولمبیا کے بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے  پہلے صدر ہیں۔

بائیں بازو کے گستاوو پیٹرو M-19 گوریلا تحریک کے ایک سابق رکن ہے۔ جنہوں نے سماجی اور اقتصادی تبدیلی کے لیے طویل جدوجہد کی۔ گستاوو پیٹروملکی تاریخ میں صدر بننے والے  پہلے ترقی پسند رہنما بن گئے ہیں۔

 انہوں نے مفت اعلیٰ تعلیم، پنشن اصلاحات اور غیر پیداواری زمین پر زیادہ ٹیکسوں کے ساتھ  ساتھ معاشرے میں عدم مساوات  ختم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

 واضح رہے کہ کولمبیا 52 برس تک بائیں بازو کے فارک باغیوں اور دائیں بازو کی پیراملٹری کے درمیان خانہ جنگی کا شکار رہا جس کا خاتمہ 2016 میں امن معاہدے کے بعد ہوا۔ اس تنازعے میں 2لاکھ  20 ہزار افراد مارے گئے جبکہ کئی ملین بے گھر ہوئے۔


متعلقہ خبریں