ممنوعہ فنڈنگ کیس پر کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی، فرخ حبیب


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس پر سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ ہو گیا اور اب ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کا سلسلہ ختم ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تمام سماعتوں پر تفصیل پیش کی اور اسکروٹنی ہوئی۔ ہمارے پاس سارا ریکارڈ ہے کہ بینکنگ کے ذریعے پیسہ ٹرانسفر ہوا، الیکشن کمیشن کا کردار واضح ہے اور الیکشن کمیشن سماعت مکمل کر چکا۔

یہ بھی پڑھیں: 8سال بعد پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کافیصلہ محفوظ

فرخ حبیب نے کہا کہ عدالتوں کے فیصلوں پر عمل درآمد کروایا جائے اور اسکروٹنی کی رپورٹ منگوا کر فیصلہ ہونا چاہیے۔ ممنوعہ فنڈنگ پر کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی اور اب الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کا فیصلہ ایک ساتھ کرے۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر نے پاکستان کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا اور انٹر بینک میں ڈالر 213 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔ امپورٹڈ حکومت نے تباہی مچا دی ہے اور صنعتوں کا قتل عام ہو رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فیکٹریاں بند ہونے سے مزدور بےروزگار ہو رہا ہے اور مہنگائی کا طوفان قابو سے باہر ہے۔


متعلقہ خبریں