سندھ میں کورونا کی نئی لہر پھیلنے کا خدشہ


کراچی: شہر قائد سمیت سندھ بھر میں کورونا کی نئی لہر پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں بی اے فور اور بی اے فائیو ویرینٹ کے 8 مزید کیسز سامنے آ گئے ہیں اور کورونا کی نئی لہر کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر ماہرین نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ماہرین نے کہا ہے کہ بی اے فور اور بی اے فائیو ویرینٹ تیزی سے پھیلتے ہیں جس سے بچاؤ کے لیے شہریوں پر احتیاط لازم ہے۔ شہری ماسک کا استعمال کریں اور بوسٹر ڈوز لازمی لگوائیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق 24 گھنٹے میں سندھ میں 122 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں اور شرح 5 فیصد ہو گئی ہے۔ کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی ہفتہ وار شرح 10 اعشاریہ 62 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ سندھ میں کورونا کیسز کی ہفتہ وار شرح 2 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ویرینٹ جنوبی افریقہ میں جنوری اور فروری میں سامنے آئے تھے۔


متعلقہ خبریں