پشاور میں بھی کانگو وائرس کے 4 کیس سامنے آ گئے

فوٹو: فائل


خیبر پختونخوا کے ضلع پشاور میں بھی کانگو وائرس کے 4 مریض سامنے آ گئے۔

ترجمان حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے مطابق 4 مریضوں میں کانگو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس میں سے دو مریضوں کا تعلق 2 کرم ایجنسی، ایک کا تعلق افغانستان اور ایک کا تعلق پشاور سے ہے۔

ترجمان کے مطابق مریضوں کا آئسولیشن وارڈ میں علاج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کانگو وائرس سے کیسے بچا جائے ؟

گزشتہ دنوں پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں کانگو وائرس کا مشتبہ مریض دم توڑ گیا تھا جس کو 4 روز سے بخار تھا جبکہ شیخ زید اسپتال کے مطابق کانگو وائرس کے مزید 3 مشتبہ مریضوں کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا۔


متعلقہ خبریں