روسی صحافی نے یوکرینی بچوں کی امداد کیلئے نوبل انعام کا میڈل نیلام کر دیا


ماسکو: روس کے صحافی نے یوکرین میں جنگ سے متاثرہ بچوں کی امداد کے لیے نوبل انعام میں ملا سونے کا میڈل نیلام کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی صحافی دیمتری میریتوو نے روس کے حملے سے متاثرہ یوکرین کے بچوں کی امداد کے لیے نوبل انعام میں ملنے والا سونے کا میڈل نیلام کر دیا۔

صحافی دیمتری میریتوو نے کہا ہے کہ میڈل کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم یوکرین میں جنگ سے متاثرہ ہونے والے بے گھر بچوں کی بحالی میں خرچ ہو گی اور یہ رقم اقوام متحدہ کے بچوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والے ادارے کے ذریعے تقسیم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے نتیجے میں یتیم ہونے والے بچوں کو بہتر اور محفوظ مستقبل دینا اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی جارحیت: مقبوضہ وادی میں 3 روز میں 11 کشمیری شہید

واضح رہے کہ دیمتری میریتوو نوبل انعام میں ملنے والی 5 لاکھ ڈالر کی رقم پہلے ہی امدادی کاموں کے لیے دینے کا اعلان کر چکے ہیں۔ دیمتری میریتوو کو 2021 میں آزادانہ اور غیرجانبدارانہ صحافت پر نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں