’’باہر جائیں، مزے اڑائیں‘‘ شاہد آفریدی اسلام آباد کے دیوانے،کرکٹر کے ساتھ آوٹنگ،داماد سے سنوکر کا مقابلہ


سابق کرکٹر شاہد آفریدی بھی اسلام آباد کے حسین موسم کے دیوانے ہوگئے۔

شاہد آفریدی نے فاسٹ باولرز شاہین شاہ آفریدی اور حارث رئوف کے ساتھ بھیگے بھیگے موسم کوانجوائے کیا، کہتے ہیں پاکستان میں اچھا موسم اور خوبصورت مناظر ایک نعمت ہے۔


شاہد آفریدی نے حسین موسم میں شاہین شاہ آفریدی اور حارث رئوف کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان 2 ٹاپ کلاس فاسٹ باؤلرز کے ساتھ خوبصورت موسم میں لطف اندوز ہو رہا ہوں، باہر جائیں، لطف اٹھائیں اور اپنی تصاویر شیئر کریں، خوبصورت پاکستان اور خوبصورت اسلام آباد۔

شاہد آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ سنوکر کھیلنے کی تصویر بھی شیئرکی، جبکہ شاہین آفریدی نے لالہ کی شاٹ کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شئیر کی۔


متعلقہ خبریں