چور ڈاکو کا بیانیہ پٹ گیا ،سیاسی مستقبل ختم، عمران خان کا رونا دھونا تو بنتا ہے،مریم نواز


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میڈیا پر عمران خان کا رونا دھونا بنتا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ، مخالفین کیخلاف جھوٹے مقدمات کے پول کھلنے پر انہیں دھول چاٹنا پڑ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرٹیفائیڈ جھوٹے کو پتہ ہے کہ جماعت ٹوٹ رہی ہے، عمران خان کو پتہ ہے کہ ان کا سیاسی مستقبل ختم ہے، وہ روئے نہ تو کیا کرے۔


متعلقہ خبریں