امریکی ارب پتی ایلون مسک کی بیٹی نے والد سے قطع تعلق کر لیا: نام تبدیلی کی درخواست دیدی


واشنگٹن: امریکی ارب پتی ایلون مسک کی صاحبزادی نے اپنا نام تبدیل کرنے کے لیے درخواست دے دی ہے کیونکہ وہ آئندہ مستقبل میں اپنے والد سے کسی طرح کا رشتہ قائم رکھنا نہیں چاہتی ہیں۔

ایلون مسک کی ٹوئٹر خریداری کی ڈیل واپس لینے کی دھمکی

ہم نیوز نے برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز اور مؤقر امریکی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ دنیا کے دس امیر ترین افراد میں شامل 50 سالہ ایلون مسک کی بیٹی نے عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ اب اپنے والد کے ساتھ نہیں رہتی ہیں اور نہ ہی آئندہ کوئی رشتہ ان سے قائم رکھنے کی خواہش مند ہیں۔

ایلون مسک کی بیٹی سابقہ جیویر الیگزینڈر مسک جو حال ہی میں 18 سال کی ہوئی ہیں، نے اپنا نام تبدیل کرنے اور نیا پیدائشی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے درخواست دی ہے جو ان کی نئی صنفی شناخت کی عکاسی بھی کرتی ہے کیونکہ وہ ٹرانسجینڈر ہیں۔

سابقہ جیویر الیگزینڈر مسک نے اپریل میں سانتا مونیکا میں لاس اینجلس کاؤنٹی سپیریئر کورٹ میں نام اور جنس تبدیلی کی درخواست جمع کرائی تھی۔

ٹوئٹر کے بعد ایلون مسک کا اگلا ہدف کون؟

عالمی خبر رساں ایجنسی اور امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ دنوں ہی اس بات کا انکشاف آن لائن میڈیا رپورٹس کے ذریعے ہوا ہے۔

کیلی فورنیا، امریکہ میں رہائش پذیر ایلون مسک کی بیٹی نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس نے اپنی جنس کی شناخت مرد سے عورت میں تبدیل کر دی ہے اور اپنا نیا نام رجسٹر کرانے کے لیے بھی کوشاں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکٹرانک دستاویزات میں اس کے نئے نام میں تبدیلی بھی کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سابقہ جیویر الیگزینڈر مسک کی والدہ جسٹن ولسن ہیں جنہوں نے 2008 میں ایلون مسک سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

گھر سے کام بند، آفس آئیں، ورنہ کہیں اور جائیں، ایلون مسک کا فرمان

امریکی ارب پتی ایلون مسک ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ہیں، ان کا شمار دنیا کے دس امیر ترین افراد میں ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں