محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی


محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق خیبرپختونخوا،پنجاب ،گلگت اورکشمیرمیں دن کے اوقات میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جڑواں شہروں میں صبح کے اوقات میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جب کہ اسلام آباد میں کے شام کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،


متعلقہ خبریں