عمران خان اور سابق چیئرمین نیب کو جیل میں ہونا چاہیے، مریم اور نگزیب


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چارسال کی چوری، کرپشن اور نالائقی عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے، نیب اورایف آئی اے استعمال کر کے بھی عمران صاحب الزامات ثابت نہیں کرسکے۔

’’نیب ترامیم بمباری سے بڑا جرم’’عمران خان کا سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیرمریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ہیرے لے کر فیکٹریوں کے گیٹ کھلوانے والے کو نیب ترامیم کی یاد آ گئی ہے، جعلی احتساب کا بیانیہ چلاتے رہے جو ناکام ہو گیا، سرکاری ریکارڈ اور اختیار ہونے کے باوجود ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹے مقدمات بنا کر بھی عمران صاحب آپ ناکام ہوگئے ہیں، برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے بھی انہیں منہ کی کھانا پڑی۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم  پر سخت تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ عمران صاحب! بنی گالہ میں دو جھنڈوں کے درمیان بیٹھ کر انقلاب نہیں آتا۔

عمران خان نے دھوکے سے ایک خاتون کو ہفتوں حبس بےجا میں رکھا، مریم نواز کا الزام

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اور سابق چیئرمین نیب چار سال تک قانون کی دھجیاں اڑاتے رہے، عمران خان اورسابق چیئرمین نیب کو جیل میں ہونا چاہیے،عمران صاحب پھر نیب نیازی گٹھ جوڑ کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے ذریعے مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں ناحق قید کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف آج بھی عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں حالانکہ جیل میں عمران مافیا کو ہونا چاہیے کہ جس نے چند ہیروں کے عوض ملکی مفاد بیچے۔

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کی چیخیں صرف اپنی چوری اورکرپشن چھپانے کے لیے نکل رہی ہیں لیکن دو جھنڈے رکھ کر عمران روئیں، پیٹیں یا چیخیں، ان کی کرپشن کے پول کھل چکے ہیں۔

اسپیکر صاحب! عمران خان کیخلاف کارروائی کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھیں: ایاز صادق

ہم نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب ترمیم سے موجودہ کیسزپر کوئی فرق نہیں پڑے گا،
وزیراعظم شہباز شریف آج بھی جھوٹے الزامات کے باوجود پیشیاں بھگت رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں