سابق وزیراعلیٰ کے گھر پر چھاپہ: اینٹی کرپشن ٹیم ناکام واپس

اثاثوں کی تفصیلات

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے لیکن چھاپہ مارنے والی اینٹی کرپشن ٹیم گرفتاری میں ناکام رہنے کے بعد واپس چلی گئی ہے۔

’’نیب ترامیم بمباری سے بڑا جرم’’عمران خان کا سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے گھر پہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے چھاپہ مارا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بھائیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا۔

عمران خان نے دھوکے سے ایک خاتون کو ہفتوں حبس بےجا میں رکھا، مریم نواز کا الزام

ہم نیوز کو اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ اینٹی کرپشن ٹیم کی جانب سے مارے جانے والے چھاپے کے وقت گھر میں کوئی بھی موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے ٹیم کو ناکامی ہوئی اور وہ واپس چلی گئی۔

عمران خان اور سابق چیئرمین نیب کو جیل میں ہونا چاہیے، مریم اور نگزیب

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عثمان بزدار کے بھائی ہائی کورٹ سے پہلے ہی عبوری ضمانت لے چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں